راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر نی29ستمبر بروزجمعتہ المبارک12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐکے مبارک موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کیلئے منظم ٹریفک پلان مرتب کر لیاجبکہ ٹریفک پولیس کی455سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کواٹرامتیاز خان نی29ستمبر بروز جمعتہ المبارک 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پرجلوسوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کیلئے منظم اور جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا ۔
ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر امتیاز خان کے مطابق جلوسوں کے دوران شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 455زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے جن میں ایک جلوس جامعہ مسجد حنفیہ جامع مسجد روڈ سے بوقت 10بجے صبح بر آمد ہو گا جو شہر کے مختلف راستوں پل شاہ نذر،بنی چوک ، مری روڈ ،کمیٹی چوک،لیاقت روڈ ،فوارہ چوک ،ڈنگی کھوئی سے ہوتا ہواواپس مرکزی کیمپ جامع مسجد دائرہ کی شکل اختیار کرے گا۔ جلوس کے گزرگاہوں والے مقامات سے مرحلہ وار ڈرائیورشن لگا کر ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا ۔
راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو جنگ بلڈنگ یو ٹرن سے کچہری چوک کی طرف موڑا جائے گا ۔ لیاقت باغ سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو DAVکالج سے گوالمنڈی کی طر ف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔دوسرا جلوس 9:30 بجے صبح 22نمبر چونگی سے نکالا جائے گا جو ٹینچ روڈ ڈھوک سیداں چو ک ،کلمہ چوک،22نمبر چوک،آدڑہ روڈ، سٹیٹ لائف بلڈنگ ٹرن، MH چوک، محفوظ چوک، مانسہرہ اڈہ،تھانہ کینٹ، نشتر سٹریٹ،آدم جی روڈ، مٹھوخان احاطہ، ریلوے روڈملٹری اکائونٹ،کامران مارکیٹ سے GTS چوک (پرانا واران اڈہ) اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کے دوران کلمہ چوک سے 22نمبر چوک آنے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ کیطرف بھیجا جائے گا۔ خٹک چوک CMH اور ٹینچ جانے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ کی طرف موڑا جائے گاجبکہ جب جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو پشاور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سے جانب شیر خان روڈ جبکہ کچہری چوک سے آنے والی ٹریفک کو TMچوک سے جانب مری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہناتھا کہ جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی، شہزور،ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع ہو گا۔سٹیج سی03سوگز کے ایریا میں کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی ۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ و دیگر سرکاری گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا۔ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پربھی مکمل پابندی ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظرجن مرکزی شاہراہوں پر جلوس برآمد ہو ں گے وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گاجبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تا کہ دیگر روڈ یوزرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔