سوات: (سپورٹس ڈیسک) نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالم جبہ میں دوڑ اور سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں مالم جبہ میں 16 کلومیٹر کی دوڑ اور سائیکلنگ ریس شامل تھی، مقابلوں میں 45 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔
مہمان خصوصی نے ریس کے اختتام پر عمدہ کارگردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔
سیاحوں نے کھیلوں کے صحت مند ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، سیاحوں نے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔