چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہو گی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہو گی۔

وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا این او سی جاری کر دیا، سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔