راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی رنگ روڈ کا بڑا منصوبے کا آغاز کر دیا۔راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں ، کل پانچ انٹر چینجز ہوں گے ،راولپنڈی رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا راولپنڈی رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان منصوبوں کی برق رفتار پیشرفت میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک کی شدت میں کمی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گی۔راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سیروزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی ،راولپنڈی شہر کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترقی کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل سندھواسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ’ ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ’’محکمہ ڈویلپمنٹ،بلڈنگ‘‘ایف ڈبلیو او’ نیسپاک کے نمائندے اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔