اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر5کباڑ خانے اور ایک بلاک فیکٹری سیل کر دیا۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے صدر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈینگی کے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ ترنول کے علاقے میں کباڑ خانوں، ٹائر شاپس اور بلاک فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ کباڑ خانے اور ایک بلاک فیکٹری سیل کر دی جبکہ تین افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ، ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔