شہزادہ ہیری کہاں قرنطینہ ہیں؟

لندن(خالد علی بیورو چیف لندن) شہزادہ ہیری کو برطانیہ پہنچنے کے بعد وِنڈسرپلیس میں واقع اپنے گھر فریگمور کاٹیج میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

پرنس ہیری شاہی خاندان چھوڑنے اور امریکا منتقل ہونے کے بعد اپنے دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہلی بار برطانیہ واپس آئے ہیں۔

اتوار کے روز کیلیفورنیا سے برطانیہ پہنچنے والے ہیری، ونڈسر میں واقع اپنے گھر فریگمور کاٹیج میں قرنطینہ ہیں، وہ گھر جہاں وہ اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے آرچی کےساتھ برطانیہ چھوڑنے سے پہلے رہتے تھے۔

پرنس ہیری ہفتے کے روز شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں اپنے اہل خانہ میں شامل ہونے سے قبل کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری ونڈسر میں اپنی کزن شہزادی یوجنی اور ان کے شوہر جیک بروکس بینک کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ونڈسر کاسٹل میں ہوں گی جہاں ملکہ برطانیہ اس وقت رہائش پذیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں