کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑائی میں شہادت پانے والا صوبیدار قیصر رحیم سپرد خاک

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) ولی تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ شہید کے آبائی علاقے کوٹ ادو میں ادا کی گئی، شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
https://x.com/QaisarUsfzai/status/1703092062202032237?s=20

نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔