44 سالہ خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کیلئے سوات پہنچ گئی، خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ خیبرپختون خوا میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد لڑکیوں کے خیبرپختون خوا پہنچنے، اسلام قبول کرکے مقامی شہری سے شادی کرنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں، اوراب ایک ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں سویڈن سے ایک خاتون سوات پہنچی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں سویڈن خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔
خاتون نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کیا اور نکاح کیا۔
نکاح کرنے کے بعد جوڑا اسلام آباد منتقل ہو گیا ہے۔احمد شاہ باغ الہ آباد کا رہائشی ہے اور انگریزی میں بیچلر کر رہا ہے۔رواں ماہی محبت کے ہاتھوں مجبور ویتنام کی لڑکی نے پاکستان آکر نارووال کے کالج ٹیچر سے شادی کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سال قبل آمنہ اور پاکستانی نوجوان محمد طاہر نے برج خلیفہ میں نوکری کیلئے درخواستیں دی تھیں، نوکری حاصل کرنے کے مراحل میں دونوں کی آپس میں دوستی ہوگئی، آمنہ اور طاہر دو سال تک انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے اور یوں آمنہ اور طاہر کی دوستی محبت میں بدل گئی اور ایک ہفتہ قبل ویتنامی لڑکی پاکستان چلی آئی۔
دلہن آمنہ نے کہا کہ شادی کی خوبصورت رنگارنگ تقریب سے دل خوش ہوگیا، پاکستانی لوگوں سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوا، زندگی کے حسین و جمیل لمحات اپنی آنکھوں میں محفوظ کر رہی ہوں، مذہب اسلام امن بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔