پیپلز پارٹی کیساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹا صفر ہی رہی ہے۔لیگی رہنما حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ راولپنڈی کی قیادت اور کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائیں گے۔
اکیس اکتوبر کو راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے۔میاں نواز شریف کی آمد سے قبل تیاریوں کے حوالے سے قیادت متحرک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں بجلی 11 روپے یونٹ تھا، میاں نواز شریف تمام اکائیوں کو اکٹھا کرنے آرہے ہیں۔حنیف عباسی نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کیساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹا صفر ہی رہی ہے۔
پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ بھٹو زندہ ہے،بھئی بھٹو مر چکا ہے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ سب سسرال جاتے ہوئے خوش ہوتے ہیں۔واحد شیخ رشید ہے جو سسرال جانے سے گھبرا گیا ہے۔قبل ازیں سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے خیبر پختو نخوا پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمار پاکستان ویلکم بیک،سازشیو گڈ بائے۔ نواز شریف واپس نہیں آ رہا،پاکستان کی خوشحالی کا دورہ واپس آ رہا ہے۔
نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے ملکی ترقی مائنس ہو گئی۔ سابق وزیراعظم کا پیغام ملکی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے،میرے والد نے بہادری سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی،یہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو۔ 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کے مشکل دن ختم ہونے والے ہیں،21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دکھ کا احساس کرنے والا واپس آ رہا ہے۔
قائد مسلم لیگ ن نے 2017 میں آئی ایم ایف کو الوداع کہہ دیا تھا،ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی،گیس اور پیٹرول مہنگا نہ کرنا پڑتا۔ مریم نواز نے کہا کہ وعدہ ہے خیبر پختو نخوا کی محرومیوں کو ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔