کراچی: (نیوز ڈیسک) نقص امن کے خدشے کے تحت وفاقی اردو یونیورسٹی 13 اور 14 ستمبر کو بند رہے گی۔ رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو رپورٹ دی گئی کہ یونیورسٹی میں نقص امن کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں آئی ایس او اور انجمن طلباء اسلام کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے وفاقی یونیورسٹی کے دونوں کیمپس آج اور کل مکمل طور بند رہیں گے۔