اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ، تاہم سیالکوٹ (ایئرپورٹ 4) ، راولپنڈی (شمس آباد 4، چکلالہ ایک)، مری میں 3 ، مظفر آباد ایئر پورٹ اور سٹی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میں درجہ حرارت بالترتیب 45 اور 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔