نارووال: (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی، ایشن ملک ویتنام کی سکول ٹیچر لوبیچ مین نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان طاہر بٹ سے شادی کر لی۔
لو بیچ مین کا اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام آمنہ رکھا گیا، شادی کی تقریب میں دلہے کے دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، آمنہ نے پاکستانی سرخ رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا۔
اس موقع پر دلہے کے چچا الماس بٹ کا کہنا تھا کہ آمنہ کی 3 سال پہلے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو کہ راشتہ داری میں بدل گئی، خاندان والوں کی باہمی رضا مندی اور خوشی سے شادی انجام پائی ہے۔