کولمبو: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کیلئے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی وہی ٹیم میدان میں اترے گی جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان کی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور 3 سپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔
Our playing XI for the #PAKvIND match ????????#AsiaCup2023 pic.twitter.com/K25PXbLnYe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2023
فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، سپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے، پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔