عدالت عالیہ کے احکامات ہوا میں،موضع سنگجانی پٹواری کے منشیوں نے چارج سنبھال لیا

منشیوں نے انت مچا دی ریکارڈ کا فرض حاصل کرنے والے سے 2ہزار فی مرلہ پیسے بٹورنے لگے، سائلین کا چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد ( انویسٹیگیشن سیل )موضع سنگجانی پٹواری کے منشیوں نے چارج سنبھال لیا سائلین کا استحصال کرنے میں مصروف درستگی نام، حبہ,انتقال،وراثت ،اور ریکارڈ فرض کے لیے بھاری فیس لے کر ساہلین کا استحصال کرنے میں مصروف موضع سنگجانی سیکٹر سی 16پٹوار خانے میں بیٹھے منشیوں نے انت مچا دی ریکارڈ کا فرض حاصل کرنے والے سے 2ہزار فی مرلہ پیسے بٹورنے لگے سائلین کا چیف کمشنر اسلام اباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ ساہلین کے مطابق ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد پٹواریوں کے دفاتر میں منشی رکھنے پر پابندی عائد ہے مگر ترنول بھر میں عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہے-

پٹواریوں نے بدستور پٹوار خانوں کو منشیوں کے حوالے کر رکھا ہے درستگی نام، حبہ,انتقال،وراثت ،اور ریکارڈ فرض کی بابت سائلین سے پٹوار خانوں میں لین دین کے معاملات کرتے دکھائی دیتے ہیں سائلین نے چیف کمشنر اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ موضع سنگجانی پٹوار خانے میں بیٹھے منشیوں اور پٹوار خانے کے باہر منڈلانے والے ٹاؤٹوں کو سرکاری دفاتر سے دور رکھا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری کے تحت مقدمات درج کیے جائیں تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے