اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی 19 ستمبر کو دلہنیا بیاہ لائیں گے جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔
یاد رہے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیا کپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔