سیالکوٹ (بیورو رپورٹ ) تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 36 چوہدری شفقت نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیا۔
اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پشت پر پاکستان کے غیور اور بہادر عوام سینہ تان کر متحد اور بے خوف و خطر کھڑ ے رہے۔ ہمیں ہمیشہ اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محب وطن پاکستانی اپنا حصہ ڈالیں لوگوں کو حقائق کے ساتھ وضاحت کریں، سچائی اور ماضی سے بھی روشناس کروائیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو شعور دیں۔