منڈی بہاوالدین: (نیوز ڈیسک) نامعلوم جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین شہیدانوالی نہر میں نامعلوم جوڑے نے چھلانگ لگا دی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا، ریسکیو اہلکاروں نے شہیدانوالی نہر سے لڑکی کی نعش نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔
ریسکیو کی جانب سے نوجوان کی تلاش کے لیے نہر میں آپریشن جاری ہے، نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے جوڑے کی شناخت نہیں ہوسکی۔