کراچی: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
.@SidraAmin31, @maroof_bismah and @CoolNidadar's important contributions help Pakistan post 1️⃣5️⃣0️⃣ ????#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/jkzBrRCNom
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2023
جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کپتان ندا ڈار نے 36، سدرہ امین اور بسمہ معروف 39، 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کیخلاف ندا ڈارکی زیر قیادت پاکستان ویمنزکو ٹی 20 سیریزمیں فیصلہ کن دو صفر کی برتری حاصل ہے۔