کراچی: (سپورٹس ڈیسک) ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
Pakistan are set a target of 151 as spinners Nashra Sundhu and Sadia Iqbal bowl economic spells ????#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/l2mPhMVBut
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین بریتھ 78 رنز اور کپتان لورا وولوارڈٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، بسمہ معروف 37، سدرہ امین 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی نے 19 ، شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے جبکہ کپتان ندا ڈار مخص 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔
عالیہ ریاض نے 28 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمنکار کرایا۔
???? HIGHEST SUCCESSFUL CHASE FOR PAKISTAN WOMEN
What an incredible win in a thriller in Karachi! ????#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/fNRI1PqbNQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
قبل ازیں کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔