لاہور: (نیوز ڈیسک) شہباز شریف فیملی کو 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو تبدیل کردیا گیا۔
بینکنگ جرائم کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو تبدیل کرکے سیشن جج جھنگ تعنیات کر دیا گیا۔
مزید برآں مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرنے والے جج اسلم گوندل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، جج اسلم گوندل کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔