شہدائے کربلا کے چہلم کی سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کو جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ شہدائے کربلا کے چہلم کی سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کو جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آر ایم سی جلوسوں کے روٹس کے پیچ ورک، لائٹس کی تنصیب اور روڈز پر موجود تعمیراتی میٹریل کر ٹھکانے لگوایا جائے۔
جلوسوں کے روٹس پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122, واپڈ، سوئی گیس، سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔ چہلم کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مجالس، جلوسوں اور مساجد کے لاؤڈ سپیکر کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اقدامات کریں۔۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، آر ایم سی، سی ایس او، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔