انڈین حریف نیرج چوپڑا نے ایک میٹر سے بھی کم مارجن سے گولڈ میڈل حاصل کیا، بھارت کے نیرج چوپڑا 17۔88 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود رہے
بداپیسٹ (سپورٹس ڈیسک) عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ انڈین حریف نیرج چوپڑا نے ایک میٹر سے بھی کم مارجن سے گولڈ میڈل حاصل کیا، بھارت کے نیرج چوپڑا 17۔88 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود رہے، قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 87.82 میٹر کی تھرو پھینک کر میڈل اپنے نام کیا، انہوں نےچوتھے راؤنڈ میں 15۔
87 میٹر کی تھرو کی۔ ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر تھرو کر جیتا ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کوئی میڈل حاصل کیا ہے۔
آخری مقابلے میں 12 ایٹھلیٹس نے حصہ لیا جن میں سے 3 بھارت کے تھے۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے تیسری اور چوتھی باری میں شان دار تھرو کی۔ انہوں نے اپنی بہترین تھرو میں جیولن کو 87.82میٹر دور پھینکا۔ ارشد ندیم کےگھر پرورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل دیکھنے کےلیے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے دوست احباب فائنل دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ ان کے سلور میڈل جیتنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔