جوہانسبرگ: (سپورٹس ڈیسک) نیزہ بازی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے پہلے ہی روز برانز میڈل اپنے نام کرلیا ۔ نیزہ بازی کے سنگل مقابلوں میں دوسری پوزیشن سعودی عرب کے کھلاڑی جبکہ تیسری پوزیشن پاکستان کے ناصر عباس کے نام رہی۔
مجموعی طور پر پہلے دن کے اختتام تک پاکستانی ٹیم ٹاپ 5 میں موجود ہے اور پہلی ٹیم سے صرف 15 سکور کا فرق ہے اور دو دن کا کھیل باقی ہے ، پاکستان کو جیت کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔
قومی ٹیم میں کپتان ناصر عباس 5 کھلاڑیوں کے ہمراہ، مینجر میاں اسد حیات، کوچ ملک ہارون بندیال شامل ہیں۔ عالمی کپ کے ٹائٹل کیلئے پاکستان، ساؤتھ افریقہ ، ناروے، مصر، سعودی عرب ، بھارت ، اردن ، عمان اور یمن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔