ہمبنٹوٹا: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ساتھ ہونے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کے کھلاڑی سپرٹ آف کرکٹ بھول گئے۔
میچ کے آخری اوور میں افغانستان کے فاسٹ باؤلر نے شاداب خان کو مین کیڈنگ آؤٹ کر کے سپرٹ آف کرکٹ کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستان کو آخری اوور میں جیت کیلئے 11 رنز درکار تھے کہ فضل حق فاروقی نے ہاتھ سے وکٹوں کو گیند لگا کر شاداب خان کو آؤٹ کر دیا۔
#PakvsAfg #PakistanCricket #shadabkhan
Afghanistan Did it again
Shadab khan out pic.twitter.com/5CfWnw1DJU— Muhammad Farhan Ali (@imrealfarhanali) August 24, 2023
افغان فاسٹ باؤلر کی جانب سے غیر متوقع آؤٹ کے دوران شاداب خان 48 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، ان کے بعد آنے والے نسیم شاہ نے ایک بال پہلے ہی ٹیم کو فتح دلوا کر افغان فاسٹ باؤلر کے غیر مناسب اقدام کا جواب دے دیا جبکہ بہترین بلے بازی پر شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسری جانب فضل حق فاروقی کے عمل سے کپتان بابر اعظم نے بھی غصے کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ دھوکے کا انجام ہار ہی ہوتا ہے جبکہ ایک نے لکھا کہ برے کام کا برا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔