چیف جسٹس عامر فاروق اپنی روش اور فیصلوں سے انصاف کا قتل کر رہے ہیں، آپ ڈیکٹیر شپ کو تقویت فراہم کر رہے ہیں، آپ ملزم کو سزا ہونے سے پہلے سزا دے رہے ہیں۔ اعظم سواتی ویڈیو بیان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر اعظم خان سواتی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی ٹویٹر پرسینیٹر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ”چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق آپ کو میں نے خطوط لکھے، ویڈیو پیغام بھیجا، چیف جسٹس عامر فاروق اپنی روش اور فیصلوں سے انصاف کا قتل کر رہے ہیں، عامر فاروق ملزم کو سزا ہونے سے پہلے سزا دے رہے ہیں، عامر فاروق تمام اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں، آپ ڈیکٹیر شپ کو تقویت فراہم کر رہے ہیں، بحیثیت سینیٹر اور ممبر پارلیمانی کمیٹی اور سابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کے آپکے خلاف ریفرنس لانے کے علاوہ میرے پاس دوسرا راستہ نہیں، دستور اور قانون کی بالادستی اور حکمرانی کے لیے پاکستان کے تمام وکلاء سے گزارش کرتا ہوں، تمام وکلاء چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف پاکستان کے دستور 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں، تا کہ انصاف کو عدالتوں کا حصہ بنایا جاسکے، میں ایڈیشنل سیشن جج کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کے سیل کا معائنہ کیا، ایڈیشنل سیشن جج نے انصاف کے تقاضوں کے مطابق اور اللہ کے ڈر سے جو رپورٹ جمع کرائی جس سے ثابت ہوا کس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، عمران خان کو اللہ نے بہت عزت دی ہے ان تمام ہتھکنڈوں اور حربوں سے انکی عزت میں کمی نہیں آسکتی، جو لوگ ان تمام حربوں میں ملوث ہیں ذلت اور رسوائی انکا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کے لوگ عمران خان کی قیادت میں ان تمام تکالیف کو عبور کر کے پاکستان میں جمہوریت اور حقیقی آزادی علم بلند کرینگے۔