دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ منگل کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 600کیوسک اور اخراج 34 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار600 کیوسک، اخراج2 لاکھ 15 ہزار600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار300 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار 200کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1549.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.769 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.90 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.348 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔