میڈرڈ: (سپورٹس ڈیسک) پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیتنے والی سپین کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سپین کی چیمپئن ٹیم نے اپنے ملک میں ہزاروں شائقین کے ساتھ جیت کا جشن منایا، کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فاتحانہ گول کرنے والی اولگا کارمونا کو ہوا میں اچھال کر خوشی منائی۔
???? Sabemos que es tarde… pero es que hemos hecho muchas fotos y es un día histórico.#JugarLucharYGanar | #CampeonasDelMundo pic.twitter.com/j0NxCNWE1e
— Selección Española Femenina de Fútbol (@SEFutbolFem) August 22, 2023
اس موقع پر اولگا کارمونا کا کہنا تھا کہ آج کا دن پورے ملک کیلئے بہت خاص دن ہے لیکن یہ میرے لیے بہت پیچیدہ بھی ہے، اولگا کارمونا کو فائنل جیتنے کے بعد والد کے انتقال کی خبر ملی تھی۔