ڈی جی خان: (نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پنجاب پولیس کے ساتھ زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے گھر چھاپہ مارا، گھر کی مکمل تلاشی لی گئی اس دوران زرتاج گل موجود نہیں تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں اور وہ کرپشن، کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
نعیم ابراہیم کے گھر بھی چھاپہ
دوسری جانب عارف والا میں اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم ابراہیم کے گھر بھی چھاپہ مارا ہے جبکہ چوہدری نعیم ابراہیم بیرون ملک ہونے کے کی وجہ سے ہاتھ نہ لگے۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم ابراہیم پر سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمات درج ہیں، چھاپہ مار ٹیم نے گھر کی مکمل تلاشی بھی لی، چھاپہ مار ٹیم میں پولیس، ایلیٹ اور اینٹی کرپشن حکام شامل تھے۔