راولپنڈی (نیوز ڈیسک) خوانچہ فروشوں ، ریڑھی بانوں اوربھکاریوں نے لائوڈ سپیکر اور میگافون کے بے دریغ استعمال سے راولپنڈی شہر و چھائونی کے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیاعوامی شکایات کے باوجود پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی جبکہ پولیس نے لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال کو ناقابل دست اندازی پولیس جرم قرار دے کر شکائیت کنندگان کو چلتا کر دیا اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ چھلی ، آئسکریم ، سبزی ، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش بیچنے والے ریڑھی بان اور بھکاری تیز آواز میں لائوڈ سپیکر اور میگا فون کے استعمال سے تمام دن یکے بعد دیگرے نہ صرف گلیوں بلکہ سڑکوں اور چوراہوں پر بھی طوفان بدتمیزی برپا رکھتے ہیں اور منع کرنے پر دست و گریبان ہونے کی کوشش کرتے ہیں لائوڈ سپیکر کے استعمال سے نہ تو مریض گھروں میں آرام کرسکتے ہیں اور نہ طلبا وطالبات تعلیم پر توجہ دے سکتے ہیں دریں اثنا راولپنڈی ہائی کورٹ بار کی مجلس عاملہ کے سابق رکن و سینئر وکیل محمد انوار ڈار نے اس حوالے سے تھانہ آر اے بازار پولیس کوتحریری درخواست بھی دی جس میں موقف اختیار کیا کہ راولپنڈی شہر و کینٹ میں مختلف اشیا فروخت کرنے والے پھیری باز، ریڑھی بان اور بھکاری گلی محلوں اور سڑکوں و چوراہوں پر لائوڈ سپیک اور میگا فون کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جس سے درخواست گزار کے علاوہ دیگر رہائشی ، بیمار ،بزرگ اور طلبا و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں درخواست گزار نے اس سے قبل بھی مختلف حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا ان ریڑھی بانوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انوار ڈار کے مطابق پولیس نے یہ کہہ کر ان کی درخواست فائل کر دی کہ چونکہ یہ ناقابل دست اندازی پولیس ہے اس لئے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر سکتی شہریوں کا موقف ہے کہ مساجد میں لائوڈ سپیکر کے استعمال پر اگر پولیس کاروائی کر سکتی ہے تو ریڑھی بانوں اور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہو سکتی شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں پھیری والوں اور بھکاریوں کے لائوڈ سپیکر اور میگا فون ضبط کئے جائیں ۔
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز