اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے براڈ کاسٹر نے ٹورنامنٹ کیلئے کمنڑی پینل کا اعلان کر دیا۔ براڈ کاسٹرز کے مطابق میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جبکہ رمیز راجا کو شامل نہیں کیا گیا۔
کمنٹری پینل میں بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان، سجنے بنگر اور پیوش چاؤلہ شامل ہیں۔
دوسری جانب اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو بھی کمنٹری کرتے دیکھائی دیں گے۔
From champions in the field to champions on-air! ????????
Our panel of cricketing legends, analytical experts and inimitable broadcasters are set to elevate the #AsiaCup2023 action like never before. ????Tune-in to #AsiaCupOnStar
Aug 30 | 2 PM | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/VOHaAbQQIF— Star Sports (@StarSportsIndia) August 18, 2023
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلے کے تمام ٹکٹس پہلے ہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔