راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کے مرکز ٹیپو روڈ سرسید چوک میں ایک ماہ سے سڑک کی تعمیر التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں قریبی تجارتی مراکز گرد ومٹی کی زد میں ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارہیں ،ایک ماہ قبل سڑکوں کو دونوں طرف سے اکھاڑ نے کے بعد ٹھیکیدار غائب ہو گئے ہیں بارش میں اس روڈ کی حالت انتہائی خراب ہو جاتی ہے ۔
اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے اس پرفوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ٹیپوروڈ پر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ،وقار النساء یونیورسٹی کالجز ،سرسید کالج وسکول جیسے معروف ادارے واقع ہیں دھول مٹی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کا سانس لینا محال ہوجاتا ہے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام میں لوگوں کا برا حال ہو جاتا ہے ایک ماہ سے کام مکمل طور پربند پڑا ہے اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے خاص طور پر کمشنر راولپنڈی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔