راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے راجہ بازار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ راولپنڈی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن اقبال روڈ، لیاقت روڈ، فوارہ چوک، باڑہ بازار، تلہوڑا بازار اور پرانی سبزی منڈی کے ملحقہ علاقوں میں جاری ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ تاجر برادری کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تمام دکانداروں کو نوٹسز کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔جن ایریاز سے تجاوزات کو ہٹایا گیا وہاں دوربارہ تجاوزات کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔