اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف بری امام سرکار درگاہ کا دورہ کیا اور سالانہ عرس کی جاری تقریبات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بدھ کے روز بری امام سرکار درگاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بری امام سرکار درگاہ پر سالانہ عرس کے حوالے سے تمام تر سہولیات و دیگر انتظامات جائزہ لیا۔واضح رہے کہ حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں ،عرس 17 اگست تک جاری رہے گا، عرس میں ملک بھر سے آئے نعت خواں ،قاری حافظ قرآن اور قوال ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے اپنے دورہ کے دوران زائرین کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی ودیگر تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا۔