اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں 10 ستمبر تک توسیع کی ہدایت کردی۔
نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 27 اگست کو لیا جانا تھا، نگران وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔