اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی، صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں نے ملاقات کی تھی، صدر مملکت نے ملاقات میں میڈیا ورکرز، صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔
صدر مملکت نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ ، پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کرانے پر میڈیا برادری کی اجتماعی کوششوں کو بھی سراہا۔