تشدد کا شکار رضوانہ کی پلاسٹک سرجری مکمل، پٹیاں ہر روز تبدیل ہوں گی: میڈیکل بورڈ

لاہور: (نیوز ڈیسک) جنرل ہسپتال لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا علاج جاری ہے، رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کا دوسرا سیشن مکمل ہو گیا۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق بچی کے چہرے، سر اور کمر کے زخموں کی صفائی کر دی گئی، سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی گئی ہیں، صفائی کے بعد رضوانہ کی پٹیاں ہر روز تبدیل کی جائیں گی۔

پلاسٹک سرجری کا دوسرا سیشن ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے، ڈیڑھ ماہ تک پلاسٹک سرجری کا عمل جاری رہےگا-

میڈیکل بورڈ کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پلاسٹک سرجری کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔