خواتین تحفظ مرکز راولپنڈی میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب ڈسٹرکٹ خواتین تحفظ مرکز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تقریب میں جشن آزادی کے سلسلے میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر رضوانہ بشیر اور دفتر کیدیگر عملے کے ساتھ مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا ہم ملک کی سلامتی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ زندہ قومیں ہمیشہ آزادی کا دن جوش وجذبہ کے ساتھ مناتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن آفیسر راولپنڈی رضوانہ بشیر نے کہاکہ خواتین نے ملک کی بہتری کے لیے یکساں کوششیں کر رہی ہیں۔ ملک کی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،آج کی تقریب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وطن عزیز نے خواتین کو اپنے مقاصد اور آزاد ماحول کے حصول کے لیے مکمل آزادی دی ہے۔ ملکی آئین خواتین کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،ہم اپنے وطن کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔