آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی، قومی کرکٹرز کی مبارکباد

بھائی پھیرو: (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی جس پر دیگر قومی کرکٹرز نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

قومی کرکٹر فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں رشتے داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

فہیم اشرف کی منگنی کے موقع پر قومی کرکٹر حسن علی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ منگنی پر آپ کو بہت مبارک ہو میرے بھائی۔

قومی کرکٹر امام الحق نے فہیم اشرف کی منگنی پر ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم میں 2 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور انہیں افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔