کوئٹہ: ڈیکوریشن کی دکان میں دھماکہ، دو افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) موتی رام روڈ پر ڈیکوریشن کی دکان میں دھماکہ ہو گیا، دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی، دھماکہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ موتی رام روڈ پر ایک دکان میں ہوا ہے، تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ دھماکہ کس چیز کا تھا۔

زوہیب محسن نے کہا کہ دکان میں پٹاخے اور دیگر آتش بازی کا سامان موجود تھا، “بی ڈی” کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتا چلےگا۔

ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ دکانوں کی چھت ٹی آرگارڈرز سے بنی ہونے کی وجہ سے گری ہے، اگر کوئی دھماکہ خیز مواد ہوتا تو دیواروں پر نشانات ہوتے۔