راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کی قیادت میں طلباء کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر طلباء نے کمشنر راولپنڈی کو پاکستان سویٹ ہومز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اداروں میں وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سویٹ ہوم کا آغاز بیت المال کے منصوبے کے طور پر 2009 میں ہوا جب سوات، کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو زمرد خان کے حوالے کیا گیا۔
اس کے بعد سے، پاکستان سویٹ ہوم فیملی کے پورے پاکستان میں 5 سویٹ ہوم سینٹرز بن چکے ہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم کی ٹیمز غربت اور آب و ہوا کے بحرانوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بھی کام کرتی ہیں۔
وہاں کھانے کے پارسل کی پیشکش، تعلیم تک رسائی، ضروری طبی دیکھ بھال، اور 10,000 سے زیادہ بچوں کو علاج فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان میں SECP کے رجسٹرڈ یتیم خانوں میں سے ایک کے طور پر، ہمارے کام نے ان نوجوانوں کی زندگیوں میں بہت بڑا فرق ڈالا ہے جو شاید ضائع ہو چکی تھیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز ضرورتمند بچوں کے لئے ایک اعلی کاوش ہے جس میں ہر شخص کو بھرپورحصہ ڈالنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے فیضیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ان پر جتنے ریسورسز استعمال کئے جائیں گے وہ کل کو انہیں ایک سود مند ورک فورس میں ڈھالیں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد ہی ایم او یو سائن کرکے ڈویژنل پبلک سکول میں سویٹ ہوم کے بچوں کو کوٹا دلوائیں گے تاکہ معیاری تعلیم کا حق عام کیا جاسکے۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کی سب سے بڑی خوبی یہاں پورے پاکستان کے بچوں کی موجودگی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی خاص علاقے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پڑھنے والے طلباء کو وہیں معیار تعلیم حاصل ہے جو کسی پرائیویٹ ادارے میں زیر تعلیم بچے کو حاصل ہوتا ہے اس لئے بچوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پرُمرکوز رکھیں گے تاکہ اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز