الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سالہ نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج نے الیکشن ایکٹ کی شق 167 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز کا قصور وار قرار دیا، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی نااہل قرار پائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی سزا سے رہائی کے بعد شروع ہو گی، سابق وزیر اعظم کو این اے 45 کرم سے بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔