وزارت داخلہ نے جو دستیاویزات مانگیں وہ فراہم کر دیں،پاکستان کے تمام اداروں اور محکموں کا برتاؤ اچھا ہے۔فاطمہ کے شوہر نصر اللہ کی گفتگو
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت سے پاکستان آنے والی انجو کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔انجو جو اب فاطمہ بن چکی ہیں، کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ضلع دیر بالا کے رہائشی نصر اللہ نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ نصر اللہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے جو دستیاویزات مانگیں وہ فراہم کر دیں۔پاکستان کے تمام اداروں اور محکموں کا برتاؤ اچھا ہے۔
انجو 22 جولائی کو پاکستان پہنچی تھی۔ بھارت سے آئی انجو اور دیر بالا کے رہائشی نصر اللہ کا بعدازاں نکاح ہوگیا مالاکنڈ ڈویڑن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکیاپنا نام فاطمہ رکھا۔ ڈی آئی جی مالا کنڈ کے مطابق دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سیگھر منتقل کردیا گیا ۔
خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ہوں، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔ خاتون نے پہلی بار ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہوں، یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں، میڈیا والے میرے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کریں، جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں، قانونی طریقے سے پلاننگ کے ساتھ پاکستان آئی ہوں‘۔
بھارتی خاتون انجو نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے جس میں انجو کا کہنا ہے کہ میرا سابق نام انجوتھا اور میرا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے۔خیال رہے کہ انجو کا پہلا شوہر اور 2 بچے بھارت کے شہر الور میں رہائش پذیر ہیں۔