کابل پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں افغان گیند باز کو نو بال کی وجہ سے 7 گیندوں کا اوور کروانا پڑا، مخالف ٹیم کے بلے باز نے ہر گیند پر چھکا رسید کیا
کابل (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اوور میں 7 چھکے لگا دیے گئے، کابل پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں افغان گیند باز کو نو بال کی وجہ سے 7 گیندوں کا اوور کروانا پڑا، مخالف ٹیم کے بلے باز نے ہر گیند پر چھکا رسید کیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جاری کرکٹ لیگ کے دوران ایک دلچسپ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
کابل پریمیئر لیگ کے سلسلے میں حال ہی میں شاہین ہنٹرز اور اباسین ڈفینڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک اوور میں 7 چھکے رسید کر دیے گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی بلے باز نے ایک اوور میں 7 چھکے رسید کیے ہوں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اوور میں 7 چھکے لگانے کا کارنامہ گیند باز کی نوبال کی وجہ سے ممکن ہوا۔
اووه شپږیزې ????????????
???? 4⃣8⃣ ???? runs of a single over????????.#SediqAtal was on fire???? and ???? mode against #KatawaziAD in the ongoing match of #KabulPremierLeague.????
nb6 w5 6 6 6 6 6 6 ????
Sediq Atal hits 7 sixes in an over of Amir Zazi in the KPL 10th match.#KPL #KPL2023 pic.twitter.com/sbcBGk0aMd
— Afghan Atalan ???????? (@AfghanAtalan1) July 29, 2023
شاہین ہنٹرز کے بلے باز صدیق اللہ اٹل نے 19 ویں اوور میں اباسین ڈفینڈرز کے اسپنر عامر ززئی کو 7 چھکے مارے اور ان کے اوور سے مجموعی طور پر 48 رنز بٹورے۔
شاہین ہنٹرز کی اننگز کا 19 واں اوور شروع ہوا تو ،صدیق اللہ حریف ٹیم کے اسپنر عامر ززئی کا سامنا کررہے تھے، بولر نے پہلی گیند نوبال کروائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، اگلی گیند پر وائیڈ کے ساتھ 4 رنز مل گئے۔اوور کی ابھی ایک بھی لیگل گیند نہیں ہوئی تھی اور بولر 12 رنز دے چکا تھا۔اس کے بعد اوور کی اگلی 6 گیندوں پر صدیق اللہ نے مسلسل 6 چھکے مارے اور پورے اوور میں مجموعی طورپر 48 رنز حاصل کیے۔
یوں افغان باولر عامر ززئی کسی بھی ٹی ٹو ئنٹی میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے، آج تک کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی باولر کو ایک اوور میں 48 رنز نہیں پڑے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تو یہ پہلا موقع تھا جب ایک اوور میں 7 چھکے لگے یوں، تاہم 100 اوورز کے میچ میں یہ کارنامہ پہلے ہی انجام دیا جا چکا ہے۔ بھارت کے مقامی کرکٹر رتوراج نے 2022 میں بھارت کے ایک ڈومیسٹک لسٹ اے میچ میں ایک اوور میں 7 چھکے رسید کیے تھے۔