سعودی عرب میں مزید ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دو سالوں کے دوران سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں، اب مزید شعبوں سے بھی ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی چھٹی کرا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افرادی قوت وسماجی بہبود کے سعودی وزیر انجینئر احمد الراجحی نے لیبر مارکیٹ میں تین پیشے سعودیوں کے لئے مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے۔پہلے اقدام کے طور پر انڈور شاپنگ سینٹرز(مالز) کے تمام پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردئیے گئے۔ تاہم اس ضمن میں بعض سرگرمیوں اور پیشوں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق دوسرا فیصلہ ریستورانوں اور

قہوہ خانوں کے بارے میں ہے۔ اس کے تحت ان تمام مقامات پر سعودائزیشن کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔تیسرے فیصلے میں اشیا خور دونوش فروخت کرنے والے بڑے مراکز میں سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ان تینوں فیصلوں کی بدولت سعودی نوجوانوں کو 51 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔وزارت افرادی قوت نے انتباہ کیا کہ ان تینوں فیصلوں پر کاروباری مراکز سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے تجارتی مراکز کو سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ تینوں فیصلوں پر عمل درآمد کے طریقوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں