چوہدری نثار علی خان اور امید وارحلقہ پی پی 12-13 دوست محمد خان، چوھدری محمد اسلم ،شیخ ساجد الرحمان ،چوھدری علی صفدر اورسوشل میڈیا انچارج راجہ شاہد محمود جنجوعہ کی سا بق ممبر قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی اچانک موت پر فاتح خوانی کے لئے انکے گھر آمد
اسلام آباد ( راجہ شاہد محمود سے) تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان (سابقہ وفاقی وزیر داخلہ) نے اپنی ٹیم کےہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر ان کے گھر اسلام اباد تشریف لائے اور فاتحہ خوانی کی لواحقین اور جملہ برادری سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل کے بیٹے کی اچانک موت کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب اور ان کے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اور ان کے بیٹے کی مغفرت فرمائے ..آمین
اس موقع ہرچوہدری نثار علی خان کے ہمراہ ان کی ٹیم کے اراکین دوست محمد خان امیدوار برائے حلقہ پی پی 12۔ 13۔شیخ ساجد الرحمن ،چاچا چوہدری محمد اسلم ، چوہدری علی صفدر اور سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج راجہ شاہد محمود جنجوعہ بھی موجود تھے