کولمبو: (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کولمبو میں جاری ہے۔
لنکن اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا، جب کہ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لے لی بعدازاں نسیم شاہ نے لنکن کپتان اور اینجلو میتھیوز کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔
سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
???? T O S S A L E R T ????
???? Sri Lanka win the toss and elect to bat first in the second Test ????#SLvPAK pic.twitter.com/Tzs43nFD86
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 24, 2023
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔
سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔