اوکلاہوما:(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں تالاب سے ہو بہو انسانی دانتوں والی مچھلی برآمد ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں چھوٹے سے تالا میں ایک مچھلی دیکھی گئی ہے جس کے دانت بہت حد تک انسانی دانتوں سے مشابہہ تھے۔
دراصل یہ پیکو مچھلی ہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے، یہ مچھلی جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما میں ایک گیارہ سالہ بچے نے اپنے تالاب میں پیکو مچھلی دیکھا، بچے نے ماں سے کہا کہ یہ مچھلی پڑوس سے ہمارے تالاب تک پہنچی ہے کیونکہ یہ مچھلی ان کے تالاب میں موجود ہی نہیں تھی۔
11 سالہ چارلی نے بتایا کہ اس نے جس مچھلی کو پکڑا تھا اس کے منہ میں انسانی دانتوں کی طرح دانت تھے، چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا ہے۔
the pacu fish has human like teeth pic.twitter.com/wKL5nAXVJy
— LilHumansBigImpact (@BigImpactHumans) July 18, 2023
دودری جانب ماہرین نے کہا کہ یہ مچھلیاں گھس بیٹھیوں کی طرح اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اور انہیں تلف کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اسے بطور پالتو مچھلی کے شیشہ گھر میں رکھا گیا تھا۔
لیکن بعد میں اسے ماحول میں چھوڑا گیا ہے یا اسے چارلی کے تالاب میں خاموشی سے پھینکا گیا ہوگا۔ پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے۔