اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق بجلی مزید 1 روپیہ 88 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا۔