راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور دل کے مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ۔ سٹی سکین ، ایکسرے روم ، فلورو سکوپی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے وی آئی پی وارڈ کو عام مریضوں کے لیے کھولنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔مریضوں اور تیمارداروں سے انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔ محسن نقوی نے مریضوں سے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت کا بھی پوچھا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔یہ ہسپتال دل کے مریضوں کے لئے اچھی علاج گاہ ہے ۔ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لیے فنڈز اور دیگر درکار ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری