لاہور میں شہری کی اورنج لائن میٹرو پل سے کود کر خود کشی کی کوشش

شہری لاہور کے علاقے چوبرجی کے میٹرو اسٹیشن کے ٹریک پر پہنچ کر وہاں سے کود گیا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں شہری کی اورنج لائن میٹرو پل سے کود کر خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے چوبرجی میں انتہائی تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شہری کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پل سے کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی گئی۔ شہری چوبرجی کے میٹرو اسٹیشن کے ٹریک پر پہنچ کر وہاں سے کود گیا۔ انتہائی اونچائی سے گرنے کے باعث شہری کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے شہری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔